ایبٹ آباد (مانند نیوز)دوروزہ ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول کا باقاعدہ آغاز کامسیٹس یونیورسٹی میں ہوا جہاں طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی۔ چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا نے شرکاء کو پروگرام میں شرکت اور دلچسپی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فیسٹول کے انعقاد سے علم و ادب کے فروغ، طلبہ و طالبات کو لرننگ کے مواقع ملیں گے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس، پرنسپل ماڈرن ایج واحد سراج، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا اور دیگر کی جانب سے شرکاء کے لیے مختلف موضوعات پر لیکچر دیے گئے۔ فیسٹول کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس ایبٹ آباد، اداری تعلیم و آگہی، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور دیگراداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ فیسٹول میں نیشنل بک فاونڈیشن، سوشل ویلفیئر، وائلڈ لائف، ریسکیو سروسز، ایگریکلچر آفس، کامسیٹس یونیورسٹی، میڈیکل اور دیگر سٹالز قائم کیے گئے جن میں شہریوں نے خوب دلچسپی لی۔ فیسٹول میں مختلف سپیکرز کی جانب سے لیکچرز پیش کیے گئے، بچوں کی جانب سے ٹیبلو پیش ہوئے، بچوں کے لیے سٹوری ٹیلنگ، بکس آن ویل کے نام سے کتابوں کی کم۔نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی۔ لوکل دستکاری کے حوالے سے بھی سٹالز لگائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مستقبل میں بھی مزید فیسٹولز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گاتا کہ بچوں، طلبہ و طالبات کی آگہی، علم میں اضافے، تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات یقینی بنائے نائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، تحصیلدار، نائب تحصیلدار ایبٹ آباد، ریونیو سٹاف، ضلعی افسران بھی موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے