پشاور(مانند نیوز ڈیسک) ایوب میڈیکل کالج میں تین روزہ سالانہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔کتب میلے کا افتتاح وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کیا۔وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کتاب میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ایوب میڈیکل کالج ایم ٹی آئی ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ کتب میلے کا انعقاد کیاگیا اور کالج مین ہال میں منعقدہ کتب میلے میں شعبہ طب سے متعلق کتابوں کے مختلف اسٹالزلگائے گئے جس میں میڈیکل کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق کتب میلے کا مقصد میڈیکل کے طلبہ کو طب کی کتابیں کم قیمت پر فراہم کرنا تھا۔کتب میلے میں کالج کے دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی بڑی تعداد میں کتب میلے کا دورہ کیا اور کتابوں کا معائنہ کیا۔