ہنگو(مانند نیوز)ماضی میں دہشت گردوں نے مزموم مقاصد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، اسلام امن، برداشت اور احترام انسانیت کا دین ہے، دینی مدارس کی اسلامی اقدار کے فروغ میں کردار ہمیشہ کے لیے قابل ستائش ہے، بچوں کے درمیاں حسن قرات کے مقابلے ان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے کلایہ ہیڈ کوارٹر میں دینی مدارس کے درمیان حفظ مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اورکزئی سکاوٹس کے زیر اہتمام کلایہ میں 59 دینی مدارس اور 23 مساجد کے طلبا کے درمیان حفظ مقابلے ہوئے جن میں طلبا نے کمال مہارت سے تلاوت قران پاک کرکے روح پرور فضا قائم کر دی۔اس موقعہ پر علما اکرام، قبائلی معززین اور دینی مدارس کے طلبا بھی موجود تھے۔حفظ مقابلوں میں امیدواروں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا اور حاضرین نے دل کھول کر ان کی ستائش کی۔کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ان مدارس کے بچے بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اج ان کو مثبت مقابلوں میں اپنی صلاحتیں پیش کرتے ہوئے دیکھا اور دلی تسکین ملی۔بلاشبہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔کرنل تسنیم خان نے کہا کہ بد بختی سے امن دشمنوں اور دہشت گردوں نے ماضی میں مزموم مقاصد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا اور معصوم افراد کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کے مزموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے قبائل نے بھی قربانیاں دیں اور ان کے زخموں پر مرحم رکھنے کا کام ریاست کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر امن دشمنوں کو شکست دیں گئے اور ملک کے چپے چپے کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گئے۔انہوں نے علما اکرام سے اپیل کی کہ وہ امن، مزہبی رواداری اور انسانیت کے پیغام کو حسب سابق عام کرتے رہیں کیونکہ یہ عظیم فریضہ ہے جسے وہ ادا کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر حفظ مقابلوں میں پوزشن حاصل کرنے والے طلبا میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے انعامات تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے