اورکزئی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی کی نگرانی میں OASI جہانزیب خان نے بابر میلا ہیڈکوارٹر پولیس لائن میں پودا لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق OASI جہانزیب خان نے بابر میلا ہیڈ کوارٹر پولیس لائن پودا لگا کر اور اسکو پانی دیکر اورکزئی پولیس کے شجر کاری مہم میں حصہ لیا جس کے بعد انہوں نے ملکی سلامتی اور دیرپا امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی۔شجرکاری سے انسانوں سمیت جانور بھی مستفید ہوتے ہیں۔ معاشرہ کے تمام افراد کو اس مہم میں حصہ ڈالنا چاہئے۔