وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کے کمانڈنٹ محمد اویس شمیم کے تعاون سے جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد دلچسپ مقابلے شروع ہوگئے ہیں،جس میں وانا بھر سے تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہوتی ہے، جو کھیلوں کے میدانوں کو گرم رکھے ہوئے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 کے قریب فٹبال کی مایہ ناز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کی میزبانی کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس نے اٹھائی ہے، جس سے دنیا کو امن کا تاثر دینا ہے کہ وانا امن کا گہوارہ ہے۔ٹورنامنٹ کا آج پہلا میچ وزیر کلب اور اتحاد کلب دژہ غونڈئی کے مابین کھیلا گیا،جو کہ وزیر کلب نے تین گول سے اپنے نام کرلیا،جبکہ دوسرا مقابلہ سیلاب کلب میران شاہ اور شاہین کلب شپیشتہ کے مابین کھیلا گیا،جو کہ سیلاب کلب میران شاہ نے تین گول سے جیت اپنے نام کرلیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے