بٹ خیلہ (مانند نیوز)6کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے نصب ہو نے والی سٹریٹ لائٹس سے بٹ خیلہ سٹی کو6گھنٹے بھی روشنی نہ مل سکی بغیر پلاننگ و فیز یبلٹی اور محض سیاسی سکورننگ کیلئے بنایا گیا یہ منصو بہ شہریوں کو ریلیف دینے سے قبل ہی ناکام ہو گیا ہے کیو نکہ گذشتہ کئی ماہ سے یہ سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے چھ کروڑ روپے ضائع ہونے کا خد شہ پیدا ہو گیا ہے محکمہ سی اینڈ ڈبلیونے ان سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور کامیاب ٹیسٹنگ کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے تاہم اب اس کے مستقل اخراجات بجلی بل اور دیکھ بھال کیلئے کوئی محکمہ تیار نہیں ٹی ایم اے بٹ خیلہ اپنی کمزور مالی حالت کی وجہ سے منصوبے کو تحویل میں لینے سے پہلے ہی انکاری ہے ٹریڈیونین بٹ خیلہ سٹی کے قائدین زوار حسین سلطان یوسف اور ملک ریاض سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کیلئے نہ صرف فکر مند بلکہ سرگرم بھی ہیں اسی سلسلے میں اے ڈی سی زمین خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سٹریٹ لائٹس کے اخراجات کیلئے تاجر برادری سے مالی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا