جمرود(نمائندہ مانند )قبائلی اضلاع کی سوسائٹیز اور پریس کلبوں کی رجسٹریشن کی سالانہ رینیول(تجدید) کے حوالے سے قبائلیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔صحافی نواب شیر اینڈ فوادخانضلع خیبر میں جمرودپریس کلب کے صحافی نواب شیراور ہاک(HAWK) آرگنائزیشن کے صدرفواد خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سوسائٹیز کی رجسٹریشن رینیول کے لئے پشاور میں واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس کے آفس میں جانا پڑتا ہیں جہاں پر اس عمل میں ہفتے مہینے لگ جاتے ہیں جبکہ فاٹا انضمام کے بعد اب ہر ضلع میں انڈسٹریز اینڈ کامرس کے دفاتر بحال ہو چکے ہیں اور ضلعی سطح پر اس میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ان کے ماتحت عملہ بھی تعینات ہو چکا ہیں مگر افسوس کہ ان کو رجسٹریشن کی رینیول(تجدید) کے حوالے سے اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض قبائلی اضلاع پشاور سے میلوں دور واقع ہونے کے باعث انہیں رات بھی پشاور میں کسی ہوٹل میں گزارنا پڑتا ہے اور اسطرح کئی بار رجسٹریشن کی رینیول عمل تک یہاں کے چکر لگانا پڑتے ہیں اس لئے قبائلی اضلاع کی سوسائٹیز اور پریس کلبوں کی سالانہ رینیول (تجدید) کے حوالے سے قبائلیوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو رجسٹریشن کی رینیول کے اختیارات تفویض کئے جائے تاکہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور کاروبار کی ترقی کے لیے کام کرنے والی سول تنظیموں اور پریس کلبوں کے مسائل جلد حل ہو جائے اور رینیول کے پیچھے بار بار میلوں دور پشاور آفس کے چکر لگانے، وقت کا ضیاع اور کرایوں کی مد میں اخراجات سے چھٹکارا حاصل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے تھا کہ اس دور جدید میں اب تک رجسٹریشن اور تجدید عمل کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کراتے چونکہ تنظیموں کی رجسٹریشن اور تجدید کے عمل کو جدید اور سہل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بھلائی کا یہ سفر بلاوجہ اختتام پزیر ہونے سے بچ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے