ہنگو(مانند نیوز) خیبر پختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات، قبائل نے ڈیجیٹل مردم شماری پر سوالات اٹھا دئیے، دیگر اضلاع کی نسبت الگ طریقے مردم شماری نہ ہونے تک الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جانے پر بھی مشاورت کریں گے۔ تحریک اصلاحات پاکستان کے وائس چئیرمین کی ہنگامی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کا انعقاد کیا گیا ہے اور گھر گھر مردم شماری کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر دوسری جانب تحریک اصلاحات کے مرکزی قائس چئیرمین ملک حبیب نور آورکزئی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مردم شماری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ملک حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ قبائلی عوام دہشت گردی کے بعد اپنے علاقوں میں تاحال آباد نہیں ہوئے، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی عوام کیساتھ وعدے کئے گئے تھے جن میں ایک بھی وعدہ مکمل نہ ہو سکا جس سے قبائل کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں صحیح مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے اورکزئی سمیت سابقہ فاٹا کے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نشستیں کم کر دی گئی جبکہ اب موجودہ ڈیجیٹل مردم شماری پر بھی قبائلی عوام کے شدید تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں اور مردم شماری مکمل ہونے سے قبل انتخابات کا انعقاد دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی کے مختلف علاقے بلندخیل، سمانہ، ابلن، چھپری فیروزخیل اور مختلف علاقوں کو دیگر اضلاع کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جس سے اورکزئی عوام ڈیجیٹل مردم شماری سے محروم رہ سکتے ہیں۔ ملک حبیب نور اورکزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں مردم شماری کے کیلئے الگ طریقہ کار بنایا جائے اور جو قبائل دوسرے علاقوں میں آپریشن وغیرہ سے نقل مکانی کے بعد واپس اپنے علاقوں میں آباد نہیں ہوئے انہیں مختلف علاقوں میں گھر کی دہلیز پر مردم شماری کی سہولت فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی مردم شماری سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے قبائل کے سیاسی لیڈرشپ، قبائلی بالخصوص اورکزئی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مردم شماری ہمارے قومی اور سینیٹ نشستیں بچانے کیلئے آخری موقع ہے اس موقع پر ہم سب کو اکھٹا ہونا چاہئیے تاکہ قبائل کے حقوق ک تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ملک حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ اورکزئی کے عوام اس کے لئے متحرک ہو جائے تاکہ ہماری پہچان قائم و دائم رہ سکے۔ انہوں نے حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مردم شماری میں ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے تو سخت احتجاج کے ساتھ ساتھ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان اور سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے