سوات (مانند نیوز) سوات تعلیم امیروں کی زینت اور غریبوں کی دولت ہے جبکہ تعلیم کے بدولت انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف حاصل ہے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہونے کے لئے تعلیمی انقلاب وقت کی اشد ضرورت ہے اساتذہ نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں والدین اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں اور موبائل فون سمیت غیر ضروری سرگرمیوں سے روک کر تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کریں،آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں جو اپنے صلاحیتوں کے بدولت پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرینگے،نجی تعلیمی ادارے خصوصا حراء سکولز تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ن خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر جنرل حراء سکولز پاکستان ہدایت اللہ،ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ خالد فاروق،سابقہ ریجنل ڈائریکٹر اختر علی،سابق ڈائریکٹر جنرل فضل عزیز،سابق اے ڈی او محمد حنیف،ڈائریکٹر حراء سکول توتانوبانڈئی یعقوب خان نے یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے علم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم کا حصول ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم نے قرآن پاک کے تعلیمات سے دوری اختیار کررکھی ہے اسی وجہ سے ہم مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معلم کا پیشہ پیغمبرانہ ہے لہذا اساتذہ کرام نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے محنت کا سلسلہ مزید تیز کردیں اور ایسی قوم تیار کریں جو مستقبل کے چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں انہوں نے واضح کیا کہ حراء سکولز میں نونہالان قوم کو تعلیم کے ساتھ بہتر ین تربیت دی جاتی ہے جس کا ہر کوئی معترف ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ اس ملک وقوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے تقریب کے اختتام پر چیف گیسٹ اور دیگر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے دوران معروف سیاسی و سماجی شخصیت خورشید خان نے بچوں میں اپنی طرف سے نقد انعامات تقسیم کئے تقریب کا اختتام اجتماعی دعا سے کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے