راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کئی لوگ جمہوریت کیلئے شہیدہوتے دیکھے جس میں 5لال حویلی کے شہیدبھی شامل ہیں لیکن جتناگہرازخم قوم نے ظل شاہ کااپنے دل پے لگایاایساکبھی سوچا بھی نہ تھا،پاکستان میں غریب صرف جان دینے،جیل جانے اورلاٹھیاں کھانے کے لئے پیداہواہے،اشرافیہ صرف اقتدارکے لئے پیداہوئی ہیں، غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبرچاہیے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بھی آئی ایم ایف کاسٹاف لیول میٹنگ کے بغیرگزرگیا،سعودی عرب،چین سے بھی کوئی مددنہیں ملی، (ن)لیگ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کیخلاف بیکاربیانیہ بنارہی ہے،ایسا محسوس ہوتاہے اپریل،مئی،جون کے90دن انتہائی خوفناک ہوں گے،میں ایوب خان کے اٹک قلعہ میں بھی رہاہوں لیکن صنف نازک پے تشددپہلی باراس حکومت میں سناہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے،لوگ کاغذات جمع کروارہے ہیں اورالیکشن کمیشن گومگومیں ہے،ایساوقت بھی آئیگاکہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ144کے144ٹکڑے کردیں گے،بلورانی امریکہ سے نہیں آرہی نانی بابے کونہیں بلا رہی، پنجاب کی نگران ماسی مصیبتے90دن بعد بھاگ جائیگی اور راج کریگی خلق خدا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے