لاہور(مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جاسکتی، نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ 144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے