کراچی(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 452 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ماہرین اس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ معاہدہ ہونے کی توقع قرار دے رہے ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 452 پوائنٹس یا 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 246 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو جمعہ کو 41 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے اس اضافے کو مارکیٹ کی ان توقعات سے منسوب کیا کہ حکومت کا رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا انتہائی ضروری معاہدہ ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت میں ایک سال تک توسیع کی اطلاع کو بھی مثبت دیکھا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے