اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادزیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کی جانب سے دائر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے عمران خان کو سوموار کے روز طلب کررکھا تھا تاہم ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استتثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ عمران خان کو 29مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔عمران خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر 29مارچ کو بحث ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے