لندن،لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور (ن)لیگ کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پنجاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نوازشریف نے امیدواروں کے چناؤ کے حوالہ سے سفارشات نواز شریف کو ارسال کردی ہیں۔ امیدواروں کا چناؤ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اورانٹرویو کے بعد ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی جانب سے شہبازشریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نوازشریف کی شہبازشریف اور مریم نوازکے ساتھ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے صوبہ بھر کے امیدواروں کے چناؤ کے حوالہ سے اپنی سفارشات نوازشریف کو ارسال کردی ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے حتمی امیدواروں کو چناؤ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہوگا۔ نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے، پارلیمانی بورڈ کی وہ خود صدارت کریں گے اورپارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی کارکنوں اوران کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے