بٹگرام (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا سعادت حسن خان نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے جیل کے بیرکوں، ڈسپنسری، لنگر خانہ سمیت مخلتف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی طرف سے قیدیوں کیلئے کئے گئے اقدامات جن میں نیا وارڈ اور کھیلوں کا سامان وغیرہ کی فراہمی شامل تھی کو خوب سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔جیل حکام اور عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکا فرض بنتا ہیکہ وہ قیدیوں کے ساتھ اچھے برتاو سے پیش آئیں تاکہ ان کو احساس ہوسکے کہ وہ جیل میں ہوکر بھی ذہنی طور پر خود کو تنہائی کا شکار تصور نہ کرسکیں اور انکی اصلاح ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین کوشش ہے کہ جیل ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے