بٹ خیلہ(مانند نیوز)ملاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ کے قریبی علاقہ خار شولگرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ریسکیو1122کے اہلکاروں نے نعیش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا ذرائع کے مطابق خار شولگرہ میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے سلیم خان ولد شیراکبر سکنہ خار نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعیش کو ضروری کاروئی کےلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لیویز تھانہ خار میں قتل کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔