باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ کے حوالیسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں آگاہی واک کا اہتمام ہوا جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل سمیت ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر بلاک سے مین گیٹ تک پیدل واک کیا۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے کہا کہ گرمی آنے والی ہے اور اس موسم میں ڈینگی مچھر حملہ کرتے ہیں ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے لہذا اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔