پشاور (مانند نیوز ) پشتو فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے نام پر قائم ثقافتی تنظیم آل پاکستان شاہد عثمان فین کلب کی جانب سے ایوارڈ کی شاندار تقریب مردان کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے فرائض بھروسہ لینڈ کے چیف آرگنائزر محمد عابد یوسفزئی نے انجام دئے اس موقع پر بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں محمد جاوید یوسفزئی، شوبز صحافی عبداللہ شاہ بغدادی اور ملک شاہ زیب خان کو ان کی شاندار خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (بی ڈبلیو او) کے محمد جاوید یوسفزئی، شاہد عثمان فین کلب کے منیر خان اور ملک شاہ زیب خان نے کہا کہ فلم ڈائریکٹر شاہد عثمان پشتو فلموں کے کامیاب اور مقبول فلم میکر ہے جس کے کریڈٹ پر اقرار، زخمونہ، سوداگر،غلام، یو بل دیدن اور خانہ بدوش جیسی کامیاب فلمیں موجود ہیں جنھوں نے خیبر سے لیکر کراچی تک شاندار بزنس کیا۔شاہد عثمان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم (تم میری ہو) ہے جس میں پشتو فلموں کے سپر سٹار ہیرو ارباز خان اور جہانگیر خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔منیر خان نے کہا کہ شاہد عثمان فین کلب کی جانب سے ایوارڈ کی یہ پہلی تقریب تھی۔آئندہ بھی اسی تنظیم سے ایوارڈ کا سلسلہ جاری رہے گا انھوں نے ایوارڈملنے پر محمد جاوید یوسفزئی، عبداللہ شاہ بغدادی اور ملک شاہ زیب خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ پشتو فلم (تم میری ہو) کی ہر پلیٹ فارم پر بھر پور پبلسٹی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے