چارسدہ (مانند نیوز)اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران تھانہ جات میں سائلین کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں نیزعوام کے تحفظ کیساتھ ساتھ پولیس سٹیشن کی سیکیورٹی کا خیال رکھا جائے۔دورے کے موقع پر پولیس اسٹیشن خانمائی میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات اورتھانہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کیا اورڈیوٹی پر معمور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی ڈی پی او نے امن و امان کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان بھی انکے ہمراہ تھے،ڈی پی اونے پولیس اسٹیشن خانمائی کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ پولیس اسٹیشن میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگہی حاصل کی اورپولیس افسران سے کہا کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تھانہ میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات یقینی بنائے، تمام جوان اپنے فرائض موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس ڈیوٹی انجام دیں،پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے انہوں نے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔