سوات(مانند نیوز) محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی معاونت اور برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی مالی معاونت سے ضم شدہ ضلع باجوڑ اور دیر پائیں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نئے ضلعی حکومت کے قوانین پر تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد تیمرگرہ میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس آگہی سیشن کا مقصد منتخب بلدیاتی نمائندں کو نئے بلدیاتی نظام کے تحت موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔ اس سیشن میں دیر پائین اور باجوڑ کے اضلاع سے 33 منتخب نمائندوں (بشمول خواتین اور اقلیتی نمائندے) نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخار احمد مروت نے منتخب نمائندوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت فراہم کرنے پر آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے سب نیشنل گورننس پروگرام کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے، گورننس کے معیار کو بڑھانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔شرکاء کو بتایا گیا کہ سب نیشنل گورننس پروگرام صوبائی اور مقامی سطح پر پالیسیوں اور اصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کو تکنیکی مدد اور ان کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد گورننس اصلاحات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا اور پاکستان میں غربت میں کمی لانا ہے۔یہ تکنیکی اورینٹیشن سیشن ڈب نیشنل گورننس پروگرام کے مقاصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے اور مالاکنڈ ڈویژن میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت موثر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے