بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں مردم شماری زور و شور سے جاری ہے پہلے مر حلے میں خانہ شماری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مر حلے میں مردم شماری کا عمل 4اپریل تک جاری رہے گاڈیجیٹل سنسیز کے ضلعی کوارڈنیٹر جلال خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈسٹر کٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ اور در گئی میں دو علیحدہ علیحدہ سپورٹ سنٹرز قائم کئے گئے جن میں محکمہ نادرا کے سٹاف کی ٹیکنیکل سپورٹ حا صل کی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے 281اہلکاراس سلسلے میں فرائض انجام دے رہے ہیں جنھیں ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کی سہولت فراہم کی گئی ہے انھوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ مر دم شماری کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور انھیں مکمل درست معلومات فراہم کریں تاکہ ضلعی صو بائی اور ملکی سطح پر آبادی خاندان اور گھرانوں کی درست اعدادوشمارمرتب ہو سکیں انھوں نے کہاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے موجودہ جدید دور میں تعلیم و صحت اورروزگار کے ساتھ ساتھ ترقی وخوشحالی کے تمام منصوبوں کی کامیابی کا انحصار درست معلومات اور اعداد و شمار پر ہو تا ہے اسلئے ملک وقوم کے بہتر و روشن مستقبل کیلئے ڈیجیٹل سنسیز2023ء کی اہمیت و افادیت بہت زیادہ ہے۔