سوات(مانند نیوز)سوات یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے ری لیب ایچ ایس پروگرام کے زیر نگرانی سوات کے مقامی میڈیا نمائندگان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ورکشاپ کا موضوع ” رول آف میڈیا ان پروموٹنگ ڈس ایبیلٹی انکلوژن اینڈ ایکسیس ٹو ری ہیبیلیٹیشن تھا۔ ورکشاپ میں میڈیا کے نمائندوں کو معزور افراد کے حوالے سے میڈیا میں مثبت اور حقیقی رپورٹنگ، الفاظ کا صحیح چناؤ اور استعمال اور افراد باہم معزوری کو معاشرے کے بامقصد طبقہ کے طور پر دکھانے اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ٹرینگ سیشن کے دوران ہینڈی کیپ انٹرنیشنل کے کمیونیکیشن سپیشلسٹ اسد عباس ملک اور پراجیکٹ منیجر وقار احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاکے رول سے انکار ممکن نہیں ہر شعبہ میں ان کے مثبت کردار سے نہ اس شعبہ بلکہ معاشرہ بھی بہتری کے طرف گامزن ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ معذور افراد اگر خود مسلے و مسائل کے شکار ہیں تو لوگ بھی ان کو مختلف نا مناسب ناموں سے یاد کرتے ہیں، ان افراد کے لئے سپیشل لفظ بھی استعمال نہ کیا جائیں، اقوام متحدہ کے چارٹر جے مطابق ان کو بھی عام شہریوں کے طرح ان کے اصل ناموں سے پکارا جاے ان افراد کے لئے مختلف اداروں اور عوامی جگہوں پر سہولیات دینے چائیں، ان کو معاشرے کا ایک بامقصد فرد تصور کیا جائیں انہوں کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں دو بلین سے زائد ایسے افراد ہیں جو کسی نہ کسی معزوری کا شکار ہیں ں۔ افراد باہم معزوری لیے تمام مناسب سہولیات دی جائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافی اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں صحافی ان افراد کو خصوصی کوریج دینمں مگر ان کو معاشرے میں لاچار اور مجبور پیش نہ کریں اور نہ ہی ان کو دوسروں سے مختلف دیکھائیں، انہوں نے کہا کہ معذور کے لئے سروے نظام میں بھی خامیاں ہے شناختی کارڈ اور مردم شماری میں ا ن کے سروے کے لئے مختلف قسم کے اچھے انداز میں معلومات اکھٹا کرنے کا طریقہ اپنا جائیں، سمینار میں کہا گیا کہ یہ لوگ بھی ہماری طرح زندگی ایک نارمل انسان ہیں اور زندگی گزارں نے کا حق رکھتے ہیں اگر ان کو دیگر افراد کی طرح دیکھا جائے اور معذوری کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کیلئے سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اس حوالے سے کردار ادا کرسکتے ہیں، سمینار کے آخر میں میڈیا ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے