ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ، واسا،ٹی ایم ایزاور تمام متعلقہ ادارے مل کر ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیں۔انہوں نے اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان برائے 2023 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ٹھوس اقدامات اور عوامی آگاہی پر زور دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں میں ڈینگی کنٹرول کی آگاہی کے لیے سپیشل مہم شروع کرنے کے حوالے سے بھی محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔سکولوں میں ڈینگی کنٹرول آگاہی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات ضروری اقدامات کریں۔محکمہ ہیلتھ،واسا اور ٹی ایم ایزمل کر تمام آبادی والے مقامات، ٹائرشاپس،آٹوورکشاپس اینڈ سپیئرپارٹ شاپس،کباڑخانوں،پبلک ٹرانسپورٹ،سرکاری عمارات، بلاک فیکٹریزاور دیگر علاقہ جات میں ڈینگی لاروا کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نیتمام بنیادی مراکز صحت کے اندر ڈینگی کنٹرول کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جائے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال،کوارڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر طاہر حبیب،محمد تنویر ڈی ای او میل،شکیل حیات ٹی ایم او ایبٹ آباد،ٹی ایم او حویلیاں راشد خان،،ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹومولوجسٹ ڈاکٹر عافیہ، محکمہ واسا سے محمد جاوید، محکمہ ایجوکیشن فیمیل،سول ڈیفنس،ٹی ایم ایز،محکمہ ہیلتھ،محکمہ اوقاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے