کبل سوات(مانند نیوز)گل جبہ میں اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا۔ قاتل بہو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار۔ کبل پولیس کی پریس کانفرنس۔ حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کبل حبیب شاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ کے بیٹے سعیداللہ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلہ سے اس کی 75,80سالہ عمررسیدہ ماں کو ذبح کرکے قتل کردیاتھا۔ رپورٹ پرڈی ایس پی سرکل کبل حبیب شاہ، ایس ایچ او کبل شریف اللہ خان، ایڈیشنل ایس ایچ او سرباز خان، انوسٹی گیشن آفیسر اعجاز خان اور خفیہ اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرسائنسی بنیادوں پر تمام تر چھان بین شروع کردی۔ موقع پر گھر میں موجود خواتین کو شامل تفتیش کیاگیا۔ تفتیش کے دوران مدعی سعیداللہ کی زوجہ مسماۃ (ا)نے انکشاف کیا کہ اس کی ساس کی اس کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا جبکہ اس کی دیورانی کے ساتھ زیادہ محبت رکھتی تھی۔ اس سے تنگ آکر اس نے کئی دنوں سے یہ منصوبہ بنایاتھا کہ اپنی ساس کا کام تمام کردے۔ اس نے بتایا کہ وقوعہ کی رات اس نے اپنی ساس کو نیندآور گولیاں دیں اور رات کو جب وہ گہری نیندسورہی تھی تو تیز دھار چھری سے اس کا گلا کاٹا۔ مرنے کے بعد اس کے کانوں اور ناک سے زیورات نکال کر اپنے کمرے میں قالین کے نیچے چھپائے جبکہ خون آلود چھری کو غسل خانے میں صاف کردیا۔ قاتلہ کے اعتراف پر پولیس نے اس کو گرفتار کردیا۔ اس موقع پر مدعی سعیداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی عمررسیدہ ما ں کو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا ہے لہٰذا وہ پولیس اور اعلیٰ افسران سے انصاف کا مطالبہ کرتاہے کہ اس کو انصاف دلایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کو بھی داد دی کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں قاتل تک رسائی حاصل کرکے اس کو گرفتار کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے