پشاور (مانند نیوز)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ایوب میڈیکل کالج (اے ایم سی) ایبٹ آباد کے دورے کے دوران تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی، فیکلٹی اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کتب میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور مختلف کتب میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ کتب میلہ نوجوان طلبہ میں پڑھنے کی عادت کو تقویت دے گا۔ کتاب کے ساتھ دوستی بہترین عادت ہے جس سے انسان کے علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر شعبے کا مطالعہ ہمارے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔انسانی تاریخ، سائنس اور دیگر موضوعات پر مبنی کتابیں ہماری سوچ کو وسیع کرتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کتاب میلے کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کو مبارکباد دی اور اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔اس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ایوب میڈیکل کالج کی فیکلٹی سے تفصیلی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ کے ایم یو اپنے الحاق شدہ اداروں میں میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے جب کہ کے ایم یو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ ریگولیٹری باڈیز کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی، تحقیق، امتحانات، لیبارٹریز اور یونیورسٹی سے منسلک اداروں کی گورننس سے متعلق تمام معاملات میں اصلاحات کے ایک جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم یو کے دو سو سے زائد الحاق شدہ ادارے ہمارے وجود کا حصہ ہیں اور ان کے مجموعی معیار کو بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (ڈبلیوایم اینڈ ڈی سی) ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈبلیوایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر اظہر خان جدون نے طبی تحقیق اور دیگر علمی شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس موقع پر کہا کہ کے ایم یو یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ اداروں کے معیار کو بڑھانے کے لیئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان اداروں کی فلاح وترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے