پبی (مانند نیوز ) تھانہ اکبر پورہ پولیس کی دبنگ کاروائی۔لاکھوں روپوں مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔موٹر کار کی خفیہ خانوں سے 53 کلو 253 گرام اعلی کوالٹی چرس اور 26کلو 515 گرام افیون برآمد۔ خاتون سمگلر کو حراست میں لے لیاگیا۔مقدمہ درج تفتیش شروع گلشید خان ایس ڈی پی او پبی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اکبر پورہ انسپکٹر نگاہ حسین کو مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کیجائیگی۔اطلاع پر سروس روڈ نزدجبہ داودءزئی اکبر پورہ ناکہ بندی کی گء۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر کار آتی دکھائی دی جیسے رْکنے کا اشارہ کیا گیا۔ڈرائیور نے پولیس کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی جبکہ موٹر کار میں بیھٹی خاتون سمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔جس نے اپنا نام صائمہ زوجہ نصیر خان سکنہ تحت آباد پشاور بتایا۔موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لینے پرخفیہ خانوں سے 53کلو253گرام اعلی کوالٹی چرس جبکہ 26کلو 515گرام افیون برآمد کی گء۔مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔فرار ہونے والا ملزم جلد ہی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش قوم و ملک کی بنیادیں کھوکلا کررہے ہیں۔ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ان کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی جاری وساری رہے گیa

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے