بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)سرکاری ہسپتالوں سے ایمبولینس سروسز 1122 کے حوالے کرنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت ایمبولینس سروس واپس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کریں، ان خیالات کا اظہار بٹ خیلہ کے سیاسی و سماجی حلقوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری ہسپتالوںمیں ایمبولینس سروس کی غیر ضروری استعمال کوروکنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 منتقل کردئے، حالانکہ حکومت کو بے قاعدگیاں روکنے کے لیے ہسپتال کے اندر مناسب انتظام کی ضرورت تھی، اب ایمرجنسی میںلائے جانے والے مریضوںکو جب ایمبولینس کی ضرورت ہوتی ہے تو انہیں ایمبولینس کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت ایمبولینس سروس کو دوبارہ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرکے غیر ضروری استعمال اور بے قاعدگیاں روکنے کے لیے مناسب انتظام کریں تاکہ شید ترین مریضوں کو ایمبولینس کی فراہمی میں درپیش مسائل حل ہوسکیں۔