پاراچنار (مانند نیوز)تمام ملک کی طرح قبائلی ضلع کرم میں بھی 2023 کی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری جاری ہے پہلے مرحلے میں حانہ شماری مکمل ہونے کے بعد مردم شماری کا عمل جاری کردیا گیا ہے ضلعیی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے عوام سے مردم شماری کے عملے کیساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے کہا کہ ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں میں 54 سرکلز کو 504 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جس کیلئے ضلع بھر میں 254 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف الاسلام نے ڈی پی او کرم محمد عمران کے ہمراہ اور اسسٹنٹ کمشنروں نے بھی مختلف علاقوں میں مردم شماری کی نگرانی کی اور عملے اور سیکیوریٹی اہلکاروں کو داد دی، واضح رہے 2017 مردم شماری میں ضلع کرم کی آبادی 6 لاکھ 19 ہزار 553 نفوس پر مشتمل قرار دی گئی تھی جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے الزام لگائے گئے تھے کہ ضلع کرم کی آبادی زیادہ ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے