پبی (مانند نیوز)ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری تین روز دورے پر لاہور روانہ۔صوبہ پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔اور ملک میں مہنگائی کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر غوروخوض کیا جائے گا۔اور پنجاب کے ایپکا کے لوکل یونٹ کے تقریب حلف وفاداری میں شرکت بھی کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے ایم۔ایم۔سی ہسپتال میں کلرکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایپکا احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے لاہور میں ایک میٹنگ طلب کی گئی۔جس کیلئے ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری اور انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان لاہور تین دن دورے پر روانہ ہو ئے ہیں۔جہاں پر مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا اور دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے ساتھ حکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اور محکمہ انہار لاہور کے لوک یونٹ اور لاہور ڈویڑن کے عہدیدار کے ریٹائرمنٹ کے تقریب میں شرکت بھی کرینگے