واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خودکو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا۔ امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اپنیکارکنوں کو پولیس کے سامنے لاکھڑاکیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچارکرنی ہے،افغانستان اور خطیکی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے