راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں پرآگئے ہیں،عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی، سپریم کورٹ کا الیکشن کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،راناثناء اللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر ے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشیداحمد کاکہنا تھا کہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جوہرروزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکامدیناآج3دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں،آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے