اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤ ں، کارکنوں پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیخلاف مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت،راستہ روکنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمہ میں عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت مقامی قیادت اور نامعلوم ملزم شامل کئے گئے۔ایک مقدمے میں 19 برائے نام اور 50 سے 60 نامعلوم کارکنان شامل دوسرے مقدمے میں 8 برائے نام اور 70 سے 80 نامعلوم کارکنان شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے