پشاور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد کے ہمراہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوہاٹ کا دورہ کیا اور جاری دو روزہ کیرئیر فیئر کا معائنہ کیا،. ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل دپٹی کمشنر نے ہمراہ یونیورسٹی حکام مختلف بزنس آئیڈیاز اور سٹارٹ اپس کے سٹالز کا دورہ کیا۔جس میں کسٹ کے طلباء و طالبات، وومن ووکیشنل سنٹر لاچی اور کوہاٹ کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں نے اپنے سٹالز لگائے ہوئے تھے۔ ریسکیو کوہاٹ کی جانب سے ریسکیو کا سٹال بھی لگایا تھا جس میں ریسکیو کے مختلف آلات کی نمائش کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور تاکید کی کہ وہ ایسے ایونٹس میں شرکت کریں جو مستقبل میں ان کے لیے کارآمد ثابت ہو.اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹال بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔