پشاور (مانند نیوز)وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور ضیاء الحق نے کے ڈی اے کوہاٹ میں بدھ کے روز پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزفہیم اللہ خٹک اور پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز مسرت جبین کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسسزاینڈ ڈینٹل ہسپتال بلاک، اکیڈمک بلاک اور ہیلتھ سائنسسز بلاک کی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔ کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف، سابق وائس چانسلر کیمز محمد حفیظ اللہ، رجسٹرار کیمز محمد سلیم گنڈا پور، ڈاکٹر جمشید ایم ایس لیاقت میموریل ہسپتال، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے حکام، کیمز سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نئے طلباء کے لئے وایٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے