پبی (نما ئندہ مانند )ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں کے لئے صحت سہولیات کا جائزہ لیامیڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر مجتبی علی نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے آرتھوپیڈک وارڈ،چلڈرن وارڈ اور جنرل وارڈز، سرجیکل وارڈ، فزیوتھراپی, ایکسرے روم، میڈیسن سٹور سمیت ہسپتال کیجولٹی کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کے لئے موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنرنوشہرہ نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر مجتبی علی کو ہسپتال میں صحت سہولیات میں مزید بہتری کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور ہسپتال کو مریضوں کی سہولت کے لئے مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہسپتال ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لئے میڈیسن کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی سرکاری ہسپتالوں میں صحت سہولیات اور ڈاکٹروں کی موجودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور عوام الناس کو بہترین صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے