پشاور (مانند نیوز) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا داؤد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کانفرنسوں کو حکومت کی ضرورت کے مطابق اہداف پر مبنی اور شعبوں سے متعلق مخصوص سفارشات فراہم کرنا ہونگے۔انہوں نےیہ بات گذشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی کے زیر اہتمام قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال 2023 پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تحقیق اور ترقی کو ترجیح دے رہا ہے اور ادارے کے مسائل کے حل کے لیے اعلٰی طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں حکومتوں کو تحقیق پر مبنی حل فراہم کرنے کے لیے تھنک ٹینکس قائم کریں۔ داؤد خان نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی متعین کردہ سفارشات باہمی مشاورت کے بعد حکومت کو بھیجی جائیں گی۔ صوبائی سیکرٹری نے اس کانفرنس کے انعقاد پر ڈائریکٹر نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی یونیورسٹی آف پشاور کے کردار کو سراہا۔پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ کانفرنس کی سفارشات سے معدنیات، قدرتی خطرات کی تدارک، جنگلات، آبی وسائل، زراعت اور ارتھ سائنسز کے دیگر شعبوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے ایسی فکر انگیز سیشن کے انعقاد پر کانفرنس کے منتظمین اور اسپانسرز کو خراج تحسین پیش کی۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیشنل سنٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ سنٹر کثیر شعبہ جاتی تحقیق کے ذریعے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر واٹر اینڈ سائل کنزرویشن، ماحولیاتی اثرات کے مطالعہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، زراعت، تیل اور گیس کے شعبے، معدنیات کی تلاش، توانائی کے بحرانوں، مواصلات اور صنعتوں کو تحقیق کے ذریعے معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ حکومت کو متعلقہ سرکاری محکموں کی مسائل کے تکنیکی حل کے لیےنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ان جیالوجی کو شامل کرنے کے لئے قوانین بنائے۔اس سے قبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے لگائی گئی نمائش میں این سی ای جی لیبز، جیمز اور جی آئی ایس اینڈ اسپیس ایپلی کیشنز ان جیو سائنسز اور نیشنل سینٹر آف جی آئی ایس اینڈ اسپیس ایپلی کیشنز کے اسٹال کا دورہ کیا۔پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر محمد طاہر شاہ نے حکومت کو صنعتی شعبے میں بہتری لانے کے لیے کانفرنس کی سفارشات اور پالیسی گائیڈ لائنز پیش کیں جو صنعتوں کے بارے میں حکمت عملی وضع کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ پروفیسر ایمریٹس اور ممتاز ماہر ارضیات ڈاکٹر محمد قاسم جان نے کہا کہ ارتھ سائنسز کے ماہرین پر انڈسٹری کا مقصد پورا کرنے والی تحقیق کرنے کی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے۔قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن خیبر پختونخوا یاسین خان وزیر نے کہا کہ کانفرنس کے نتائج کو صوبے میں انکے ادارے کے مسائل حل کرنے کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف پارٹی یو ایس ایڈ – اکنامک ریکوری اینڈ ڈویلپمنٹ ایکٹیویٹی انعام اللہ خان نے زور دے کر کہا کہ تیسرے قطب میں دستیاب تازہ پانی کے وسائل کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا نے کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے دوران نیدرلینڈز، چین، ملائیشیا، جاپان، عمان اور پاکستان کے کلیدی مقررین نے جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ، قدرتی وسائل کے لیے معدنی تلاش کے ریموٹ سینسنگ، زراعت کے شعبے، موسمیاتی تبدیلی، مٹی اور پانی کے تحفظ کے شعبوں میں اپنی گرانقدر تحقیقی مطالعات پیش کیں۔یاد رہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد نیشنل سنٹرآف ایکسیلنس ان جیالوجی پشاور یونیورسٹی نے نیشنل سینٹر آف جی آئی ایس اینڈ سپیس ایپلیکیشنز، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس کے دیگر سپانسرز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ، ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا، پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کامسٹیک، یو ایس ایڈ اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن تھے۔اختتامی تقریب کے دوران شرکاء اور کلیدی مقررین کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے