ٹل(مانند نیوز) مین بازار ٹل کا ٹرانسفارمر چار ماہ سے ناکارہ،تاجروں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق مین بازار ٹل کا بجلی ٹرانسفرمر عرصہ چار ماہ سے ناکارہ ہے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پرسان حال کوئی نہیں ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہے اور گرمی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ مین بازار ٹل کا ٹرانسفرمر جلد از جلد ٹھیک کریں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے