پشاور( مانند نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سیاست میں خواتین کی تعداد جتنی زیادہ ہو، وہ خواتین کے خلاف ہراسیت اور صنفی برابری کی بنیادی شرط کی تکمیل پر اتنی زوردار طریقے سے آواز بلند ہوتی ہے، خواتین کو سیاسی عمل کے تمام پہلوؤں میں اکثر معاشرتی اور ثقافتی رکاوٹوں، سیاسی تربیت کی کمی،سیاسی تنظیم سازی کے لئے وسائل کی عدم موجودگی، اور غیر یقینی معاشی چیلنجوں کی وجہ سے سیاسی عمل کا حصہ بننے نہیں دیا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے مقامی ہال میں غیر سرکاری تنظیم ٹی ڈی ای اے اور آئی آر ایس پی کے تعاون سے سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کا تحفظ کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سابق خاتون ایم پی اے شاہدہ وحید،پی ایم ایل ن کے فخر الزمان تنولی،پی ٹی آئی کے رواسیہ، آئی آرایس پی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹرعزیز احمد،خاتون سوشل ورکر اور مصالحتی کمیٹی کی ممبر نصرت آرا،لیبرآرگنائزیشن کے حسن حساس،سٹپ آرگنائزیشن کے محمد اسماعیل،نائبر ہوڈ کونسل گلی باغ کے چئیرمین رحیم شاہ نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ خواتین کی سیاسی عمل میں موثر نمائندگی اور شراکت کو یقینی بنایا جائے، پاکستانی عورت کو سیاسی نظام میں بحیثیت ووٹر سے لے کر، سیاسی ورکر تک اور ورکر سے لے کر ایک منتخب نمائندہ اور رہنما بننے تک کے عمل میں رہنمائی کی جائے،مقررین نے کہا کہ خواتین کے ووٹ کو آج تک ہمارے ہاں نہ وہ عزت حاصل ہے اور نہ وہ اہمیت جو ایک مرد ووٹر کو حاصل ہے۔ اسی لیے ہماری اکثر سیاسی جماعتیں خواتین ووٹرز کے سیاسی شعور و تربیت پر نہ تو وقت صرف کرتی ہے اور نہ ہی سرمایہ، بلکہ پاکستان کے اکثریتی دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں لبرل اور قدامت پرست سیاسی جماعتیں باہمی رضامندی سے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے لیے معاہدے کرتی چلی آئی ہیں،مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں شریک مرد سیاسی رہنماؤں پر بھی آتی ہے کہ وہ اپنی اپنی سیاسی جماعت کے اندر خواتین ووٹرز اور عہدیداروں کے حق کے لیے آواز اٹھائیں اور اپنی جماعت کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کریں کہ وہ خواتین ووٹرز اور عہدیداروں کی سیاسی شعور و تربیت پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ ہماری سیاسی خواتین رہنماؤں کو اپنے سیاسی اختلافات اور نظریات سے بالاتر ہوکر صرف خواتین کے ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت کا سب سے موثر ذریعہ خواتین کو سیاسی عمل میں بھرپور طریقے سے نمائندگی اور شراکت دینا ہے۔ سیاست ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں قانون سازی ہوتی ہے اور ترجیحات کی بنیاد پر وسائل تقسیم ہوتے ہیں۔ اس میں اگر عورت کی موثر نمائندگی اور شرکت نہیں ہوگی تو آج کی عورت ترقی کیعمل سے بالکل کٹ کر رہ جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے