چکدرہ(مانند نیوز)ملاکنڈ یونیورسٹی انٹرڈیپارٹمنٹل فٹ بال میچ اکنامکس نے لاء ڈیپارٹمنٹ کو ہرادیا۔ملاکنڈ یونیورسٹی انٹرڈیپارٹمنٹل سپورٹس گالا میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرڈیپارٹمنٹل کے فٹ بال میچ میں لاء ڈیپارٹمنٹ کو1-0سے شکست دیدی۔تفصیلات کیمطابق ملاکنڈ یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی فٹ بال ٹیم نے لاء ڈیپارٹمنٹ کے خلاف میچ 1-0 سے جیت کر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس گالا 2023 کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ڈائریکٹر سپورٹس ملاکنڈ یونیورسٹی ڈاکٹر منظور احمد نے کہا کہ تعلیم کیساتھ کھیلوں کو فروغ دینا بھی بہت ضروری ہے۔کھیلو سے معاشرہ صحت مندانہ اخوت،محبت بھائی چارے کو فروغ ملتا۔جسمانی نشونما بہت ضروری ہے۔