سخاکوٹ)مانند نیوز) کلاس فور ملازمین تحصیل درگئی کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر پیر محمد سعید منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر نجیب الرحمان، جنرل سیکرٹری عمرانی گل اور فنانس سیکرٹری شیرباز خان سمیت کثیر تعداد میں کلاس فور ملازمین نے شرکت کی۔اجلاس میں دارالقضاء سوات میں کلاس فور ملازمین کی اٹھ گھنٹے ڈیوٹی کے حوالے زیر سماعت کیس کے فیصلے پر خوشی کااظہار کیا گیا اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں پرائمری سکول چوکیدار کوسکول کے صبح کے وقت کی سکول کی ڈیوٹی سے مستسنیٰ کردیا گیا ہے وہ رات کے وقت سکول کی چوکیداری کرینگے اور ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ چوکیدار عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینگے اور چوکیدار سکول بند ہونے سے پہلے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگر چوکیدار وقت پر نہ پہنچے تو سکول کی انچارج سکول کے گیٹ کو تالے لگائیں گے اس کے ساتھ ساتھ چوکیداراپنے سکولوں میں کھلنے کے وقت ڈیڈھ گھنٹہ قیام کرینگے سکول کو چیک کرینگے اور طلباء و اساتذہ کرام کو سہولت فراہم کرینگے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پرائمری سکولزجو مڈل کے اخاطے میں ہے پرائمری سکول کے چوکیدار کو سکول کے اوقات کی ڈیوٹی سے مستسنیٰ کردیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے