وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، ڈسٹرکٹ پریس کلب کی منتخب کابینہ سے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان نے وانا سکاؤٹس کیمپ میں حلف لے لیا،حلف برداری کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر فنانس اینڈ پلاننگ کشمیر خان بھی موجود تھے، حلف لینے والوں میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے منتخب صدر مجیب الرحمان وزیر،جنرل سیکریٹری زرداد خان وزیر، نائب صدر نورعلی خان وزیر، سینئیر نائب صدر ظفر خان وزیر، جوائنٹ سیکریٹری معراج خالد وزیر اور پریس سیکریٹری قسمت اللہ وزیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے چیئرمین آدم خان وزیر شامل تھے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد ڈی سی جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو ملک کے چوتھے ستون کا درجہ حاصل ہے، اگر اس پیشہ کو دیانتداری سے ادا کیا جائے، تو ملک، قوم اور علاقے کی تقدیر بدل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صحافیوں کی مثبت رپورٹنگ کا میں معترف ہوں، صحافیوں کے مشکلات اور ان کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔