کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب نے لاک کانہ میں نمک کی کانوں کا اچانک دورہ کرکے ان کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود سٹاف سے پوچھ گچھ کی۔ ڈی سی کرک نے متعلقہ مینجر کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔ ہیلمٹ پہنے رکھیں اور پندرہ روز کے اندر اندر تمام سٹاف ممبرز کے ضروری ٹیسٹ کرکے انہیں فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائی گی۔