سوات(مانند نیوز)کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے ضلع شانگلہ کا ایک روزہ دورہ کیا،ضلع شانگلہ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنرشانگلہ حسن عابد نے شانگلہ ٹاپ پرکمشنر ملاکنڈ کا استقبال کیا۔ شانگلہ ٹاپ میں کمشنر ملاکنڈ نے قطر چیریٹی کیطرف سے نادار و مستحق طلبہ میں سکول بیگز اور فوڈ پیکجز تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنرآفس شانگلہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے کمشنرملاکنڈ ڈویژن کوسلامی دی۔ اس موقع پرکمشنرملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرآفس میں پودالگایا اور ڈی سی آفس میں کانفرس روم کا افتتاح کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے بیت المال کیطرف سے مستحق خاندانوں میں چیک تقسیم کئے اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے بیت المال کے ڈائر یکٹر کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کو ڈپٹی کمشنرشانگلہ حسن عابد نے ضلع شانگلہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ نے ضلعی انتظامی و محکموں کے سربراہاں کیساتھ الگ الگ اجلاس کی بھی صدارت کی۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے انتظامی آفیسرز اور ضلعی محکمہ جات کے سربراہان کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے انتظامی آفیسرزکوپیشگی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پربازاروں میں اشیاء خوردونوش کے دام اور معیارکوچیک کیاجائے،سرکاری سبسڈائزڈ آٹا کے سیل پوائنٹس کا دورے کئے جائیں، زائد رقم وصول کرنے والوں یا دیگر ہیراپھیری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری شانگلہ کادورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے شانگلہ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناگزیر ہے اور اعلی تعلیم انسان میں شعور کے ساتھ ساتھ معاشرے کا اہم فرد بناتا ہے اور آگے جانے کا راستہ دکھاتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ نے کروڑہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ آفیسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ توانائی بحران کے پیش نظر یہ انتہائی اہم پراجیکٹ ہے جس کی بروقت تکمیل ملک کیلئے اشد ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے