سوات(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیرِ صدارت ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی سہیل احمد، اے سی بابوزئی اصغر سورانی و دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ صدر ٹریڈرز فیڈریشن عبد الرحیم بھی شریک ہوئے۔ تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز نے لائیو ویڈیو لنک پر میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کرنے والوں کو جیل بھیجوایاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش رعائتی نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور رمضان کے لئے خصوصی ٹیمیں بنا رہے ہیں جو قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے پر خصوصی طور پر کام کریں گے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران سستا بازار لگانے اور تیاری مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ اجلاس میں تمام بڑے بازاروں میں سیکورٹی اور ٹریفک کے لئے خصوصی پلاننگ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے