ہنگو(مانند نیوز)سماجی ترقی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ذمہ دارانہ صحافت نے کلیدی کردار ادا کیا، صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف قسم کے ورکشاپس اور پروگراموں کی اشد ضرورت ہیں، ہنگو کی صحافیوں سے ہمیشہ امن، رواداری اور علاقے کے مفاد میں اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے پروفیشنل یونٹی آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر کانفرنس حال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ہنگو آصف بہادر، اے ڈی سی فہید اللہ خان، تحصیل چئیرمین عامر غنی، اے سی نواب گل، ممتاز سماجی شخصیت حافظ عبد الہادی اورکزئی، تحصیل کونسل سپیکر و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن عبدالواحد اورکزئی، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر سیدا خان شنواری، مسلم لیگ ضلع ہنگو کے صدر ملک خالد نعیم، امن کمیٹی کے ممبران ملک رحمت حسین، ظہیر حسین، ن لیگ کے رہنماء سید جمال اورکزئی، خانزادہ سیف الرحمان خان بنگش، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک کے صدر عامر مدثر آفریدی، پی ٹی آئی کے رہنماء صاحب گل اورکزئی، ممتاز قبائلی شخصیت حاجی رحمت اللہ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ علیم خان و دیگر مشران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے پروفیشنل یونٹی آف جرنلسٹس کے کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت و تعمیری رپورٹنگ کی ہے اور آج ہنگو میں جو مذہبی ہم آہنگی پائیدار امن اور بھر پور کاروباری سرگرمیاں ہے اس کے کئے صحافیوں کا بھی بڑا کردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے صحافیوں کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کیا جائے اور ان کی تنقیدی صحافت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ ممتاز سماجی شخصیت و قومی اسمبلی کے متوقع امیدوار عبد الہادی اورکزئی نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی کی ترقی کیلئے صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہنگو اور اورکزئی کے صحافی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انتہائی مشکل ماحول میں بھی قلم و کیمرے کے استعمال کے فن سے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ہنگو اور اورکزئی کے صحافی اپنے اپنے علاقوں کی بہترین انداز میں ترجمانی کر رہے ہیں، جرائم کی نشاندہی میں ان کا کردار نمایا ہے مشکل حالات میں بھی انہوں نے اپنی توانائیوں کا استعمال کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے متحق ہے۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیشنل یونٹی آف جرنلسٹس کے صدر طارق محمود مغل نے کہا کہ ہمارے لیئے ضلع ہنگو اور اورکزئی کے عوام عمائدین، سیاسی و سماجی و مذہبی حلقے سب قابل احترام ہیں ان کی رہنمائی میں صاف ستھری صحافت کو فروغ دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پروفیشنل یونغی آف جرنلسٹس کے چیئرمین اسرار احمد اورکزئی نے یونین کے قیام اور ہنگو کے صحافتی مسائل۔پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ ہم ہر مظلوم کی آواز بنیں گے اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے اپنے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری سید عدنان نے بھی خطاب کیا اور کہ ہم مشران عمائدین اور علاقے کے سماجی حلقوں سے مشاورت کے زریعے ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے