بریکوٹ(مانند نیوز)بریکوٹ پریس کلب کے صد ر سہیل باچہ نے کہاہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس مقدس پیشے کا احترام سب سے پہلے صحافی کو کرنا چاہیے۔صحافی پر سب سے پہلا حق علاقے کے عوام کا ہوتاہے۔علاقے کے مسائل اور عوام کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانا صحافی کا اولین ترجیجات میں ہونا چاہیے۔صحافت کو ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ پریس کلب نے ہمیشہ حق و صداقت کا کلمہ بلند کیا ہے۔صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رپورٹنگ کے دوران دوسروں کی عزت کو اچھالنا اور اجتماعی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرناصحافت میں خیانت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار اد ا کیا ہے اور انشاء اللہ ادا کریں گے۔