بریکوٹ(مانند نیوز)محکمہ فوڈسوات کی طرف سے بریکوٹ کے دکانداروں کو بروقت نرخ نامے فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔بریکوٹ کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقو ں میں سبزی فروشوں،مرغی فروشوں،پھل فروشو ں کے علاوہ دیگر وابستہ کاروباری حضرات کو دوپہر کے بعد ملتے ہیں۔جس کی وجہ سے گاہک کو پرانے نرخ نامے پر سودا فروخت کرکے نئے نرخ نامہ برائے نام رہ جاتاہے۔نرخ نامہ کی تقسیم صرف کاروبار بن چکاہے اور مخصوص طبقہ اس سے مستفید ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار ایک تجارتی مرکز ہے اور یہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں بریکوٹ کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں سے سبزیاں،پھل کے علاوہ دیگر سودا سلف کرنے آتے ہیں بریکوٹ بازار میں بروقت دکاندار کوبروقت نرخ نامہ نہیں دیا جاتا باقی مضافاتی علاقوں کا تو دوپہر کے بعد مل جائے تو بڑی بات ہے۔نرخ نامہ صرف کاروبار بن چکاہے۔بعض دکاندار تو نرخ ناموں پر بھی عمل نہیں کرتے کیونکہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے جن میں گورتئی،ابوہا،کوٹہ وغیر ہ کے دکانداران زیادہ تر بٹ خیلہ ملاکنڈ ایجنسی کے منڈیوں سے سودا کرتے ہٰں اور نرخ نامہ انہیں سوات کا دیا جاتاہے۔محکمہ فوڈ سوات کے فوکل پرسن سمیع اللہ نے رابطہ کرنے پر کہاکہ دکاندار حضرات 10بجے کے بعد نرخ نامہ نہ لیں اور ہم کوشش کریں گے کہ تحصیل بریکوٹ کے تمام دکانداروں کو بروقت نرخ نامہ کی فراہمی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے