چکدرہ(مانند نیوز) چکدرہ بار ایسوسی ایشن انتخابات گرینڈ الائنس نے بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا۔گزشتہ روز گرینڈ الائنس میں شامل(اسلامک لائرز موومنٹ،جمعیت لائرز فورم ،وطن پال لائرز فورم،انصاف لائرز فورم اور پیپلز لائرز فورم پر مشتمل وکلاء کا اجلاس امتیار خان ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ فشنگ ھٹ چکدرہ میں منعقد ہوا۔جس میں گرینڈ الائنس میں شامل پینل کے وکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اور گرینڈ الائنس امیدواروں کو بھر پور سپورٹ کرنے کا عزم کیا۔چکدرہ بار ایسوسی ایشن انتخابات گرینڈ الائنس کے امیدوار برائے صدارت عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور خدمت ہی میرا مشن ہے ،انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ وکلاء تحصیل بار ایسوسی ایشن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔امتیازخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود مسائل کا حل گرینڈ الائنس پینل کی اولین ترجیح ہے۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پورا پینل کی کامیابی یقینی ہے۔اس موقع پر گرینڈ الائنس کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری جیدار خان ایڈوکیٹ،امیدوار برائے نائب صدرافتخار خان ایڈوکیٹ،امیدوار برائے جائنٹ سیکرٹری جیدار خان ایڈوکیٹ،امیدوار برائے جائنٹ سیکرٹری مقدرشاہ اور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری احسان اللہ بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے