بٹ خیلہ (مانند نیوز)ہیڈٖکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،شاہین گروپ نے مخالف اتحادگروپ کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی، ہارنے والے پینل کے صدر نے نتائج تسلیم کرکے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں صوبائی تنظیم کی طرف سے تشکیل شدہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے، 118 رجسٹرڈ ووٹ سو فیصدمقررہ وقت سے پہلے پول ہوئے، الیکشن کمشنر صوبائی جنرل سیکرٹری لقمان گل نے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق شاہین گروپ کے صدر محمد یونس نے 91 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ظاہر شاہ نے 24 ووٹ حاصل کئے، سینئر نائب صدر کے لیے احسان اللہ نے 84، نائب صدر اول محمد اسرار نے 91، دوم شیر افضل 91 طارق علی جنرل سیکرٹری 85، جائنٹ سیکرٹری ضیا الحسن 88، پریس سیکرٹری نادر خان 89،فنانس سیکرٹری جمیل ارشد 87، افیس سیکرٹری جمیل احمد 83 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوگئے، ایڈیشنل جی ایس نثار احمد اور رابطہ سیکرٹری یاسر علی پہلے سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے، نومنتخب صدر یونس اور دیگر عہدیداروں نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مخالف گروپ کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا، مخالف گروپ کے صدر ظاہر شاہ اور جنرل سیکرٹری نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے