پبی (مانند نیوز ) ہوائی فائرنگ، منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کریں۔ زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔سٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود کے نوشہرہ پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کے انعقاد کے موقع پر افسران کو احکامات جاری کئے پولیس لائن نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ،SDPOs,SHOs اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے جرائم کا تقابلی جائزہ لیکر جرائم کے انسداد کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والو کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں۔ منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کرکے منشیات فروشوں کو جیل بیجھوا کر معاشرے کو ان سے پاک کریں۔مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے عمل میں تیزی لائیں۔سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں۔تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے قرار واقع سزا دلوائیں